قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نا اہل ارکان کی فہرست موصول ہونے کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا۔۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے ارکان کے ریکارڈ اور فہرست کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے۔۔ نا اہل ہونے والوں کو قومی اسمبلی ارکان کی فہرست سے خارج کرنے کے بعد نئی فہرست اور پارٹی پوزیشن جلد جاری کی جائے گی۔۔قومی اسمبلی کی ویب سائٹ کو بھی نئے ریکارڈ کے مطابق اپڈیٹ کردیا جائے گا۔۔
واضح رہے کہ مختلف عدالتوں سے سانحہ 9 مئی میں 10 سال کی سزا پانے والے پی ٹی آئی کے نو اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دے دیا تھا۔
نااہل ہونے والوں میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، زرتارج گل اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز بھی شامل ہیں۔