بڑی خوشخبری:تین ماہ کیلئے بجلی 1.89روپے فی یونٹ سستی کر دی گئی

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر آئی ہے۔۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 1.89روپے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔۔ نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا ہے۔

اتھارٹی نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی اپریل تا جون2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں منظورکی گئی ہے۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکڑک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر ہوگا۔۔

بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اگست تا اکتوبر 2025 کے 3 ماہ کے لیے ہوگا۔۔ بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو 55 ارب 87 کروڑ 40 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔۔

بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ صارفین پر نہیں ہوگا۔۔۔ بجلی تقسیم کارکمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔۔ نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر 4 اگست کوسماعت کی تھی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے