ہفتے کے چوتھے کاروباری روز میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 993 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔۔۔ مارکیٹ ایک لاکھ 46 ہزار 81 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرتی رہی۔
کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 558 پوائنٹس کی تیزی رہی۔۔۔ انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار 647 پوائنٹس کی نئی بلندی پر بند ہوا۔۔
71 کروڑ 25 لاکھ شیئرز کی تجارت میں سرمایہ کاروں نے 32 ارب روپے کا منافع کمایا۔ کاروباری سودے 55 ارب 67 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 17 ہزار 375 ارب روپے پر پہنچ گئی۔ امریکی کرنسی میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ویلیوایشن 61 ارب 49 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی۔۔