پاک فوج کی بلوچستان میں کارروائی۔۔ ژوب میں فتنہ الہندوستان کے خوارجیوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی۔۔
سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ 33 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ خوارج نے 7 اور 8 اگست کی رات کو افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کرنے والے 33 خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں خوارج کی نقل وحرکت کا پتا لگایا اورموثرطور پربھارتی حمایت یافتہ خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔۔ مارے گئے خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمدہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں