پاکستان نے غزہ پر مکمل فوجی قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی شدید مذمت کی ہے۔۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی منصوبہ بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔۔منصوبہ اسرائیلی نسل کشی مہم کو مزید توسیع دینے کا ارادہ ظاہر کرتا ہے۔۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس اقدام سے فلسطینی عوام کی مشکلات اور انسانی المیہ مزید سنگین ہوگا۔ منصوبہ خطے میں امن و استحکام کیلئے عالمی کوششوں کو نقصان پہنچائے گا۔۔
پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ اسرائیلی مظالم اور نسل کشی مہم فوری روکا جائے اور فلسطینی عوام کو بلا رکاوٹ انسانی امداد فراہم کی جائے۔۔ اسرائیل کو سنگین جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔۔