قومی احتساب بیورو (بیب) نے کہا ہے کہ عوام افواہوں سے خبردار رہیں۔ بحریہ ٹاؤن میں سرمایہ کاری اور جائیدادیں محفوظ ہیں۔۔
نیب نے اپنے ایک اعلامیئے میں کہا ہےکہ بحریہ ٹاؤن میں جائیدادیں رکھنے والے شہریوں کے تمام قانونی حقوق اور سرمایہ کاری مکمل طور پر محفوظ ہے۔۔
نیب کے ترجمان نے عوام خصوصاً بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کو یقین دہانی کرائی کہ ادارہ رہائشیوں کے مفادات کے تحفظ میں کوئی کوتاہی نہیں کرے گا اور مخصوص عناصر کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہیں سازشی مقصد رکھتی ہیں۔
نیب ترجمان کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے خلاف جاری تفتیشی کارروائیاں ان کے مالکان کی ذاتی جائیدادوں تک محدود رکھی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق ’’ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ نیب کا مقصد عوام کی جائیدادیں ہتھیانا یا بازار میں قیمتیں گھٹانا نہیں بلکہ لوٹی ہوئی رقم کی وصولی اور قانونی تقاضوں کی تکمیل ہے،‘‘
ترجمان نے کہا کہ تفتیش کے دوران نیب نے رہائشیوں کے روزمرہ معمولات کو ممکنہ حد تک متاثر نہ کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔۔۔ بحریہ ٹاؤن کے مکین اپنی زندگی کے معمول کے مطابق رہیں۔۔ نیب ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے فعال طور پر کام کر رہا ہے۔
نیب نے خبردار کیا کہ بازار میں پھیلائی جانے والی خبریں جن کا مقصد جائیدادیں سستی قیمتوں پر خریدنا بتا کر خوف و براس پھیلانا ہے ۔ یہ خبریں جان بوجھ کر پھیلائی جا رہی ہیں۔ ایسے عناصر جو افواہوں کے ذریعے جائیداد کی قیمت متاثر کرنا چاہتے ہیں، قانون کے تحت جوابدہ ہوں گے۔
بیورو نے زور دیا کہ تمام قانونی کارروائیاں شفاف انداز میں، ثبوت کی بنیاد پر اور قانون کے تقاضوں کے مطابق انجام پائیں گی۔
نیب نے مزید کہا کہ جہاں جہاں لوٹی گئی رقومات کی وصولی ممکن ہوگی وہاں قانونی طریقہ کار کے مطابق ریکوریز کی جائیں گی، جبکہ غیر متعلقہ رہائشیوں کے حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
نیب کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی کسی بھی غیر مصدقہ خبر کی صورت میں مقامی انتظامیہ یا نیب کے روابطِ عامہ دفتر سے رابطہ کریں۔ ادارہ عوامی معلومات کے حصول کے لیے ایک مخصوص ہیلپ لائن اور ای میل سروس بھی جاری کرے