پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بڑی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ اوپن ٹرائل کا کوئی تقاضا پورا نہیں کیا جا رہا ہے۔۔ بانی پی ٹی آئی کو یہ ریلیف نہیں دینا چاہتے کیونکہ پھر سب کو آزاد کرنا پڑے گا۔۔
علیمہ خان نے کہا موجودہ حکومت کو اپنا ڈر پڑا ہوا ہے۔یہ بانی پی ٹی آئی کو تنہا کرنا چاہتے ہیں آج ہم اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے آئے تھے مگر جیل سے دو کلو میٹر دور روک دیا گیا۔
اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ بانی سے ملاقات نہ کرانے کا مقصدیہ ہے کہ انکا پیغام باہر نہ آ جائے۔۔ گزشتہ ملاقات میں بانی نے کہا تھا 14 اگست حقیقی آزادی کا دن ہے۔۔ بانی نے کہا تھا 14 اگست کو سب گھروں سے نکلیں اگر 14 اگست کو یہ ہمیں گرفتار بھی کرتے ہیں تو کرلیں۔۔
علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے وکیل کو آج سپریم کورٹ میں کہا گیا کیس کے میرٹ پر بات نہیں کرنی۔۔ ہمیں سمجھ نہیں آرہی ہم انصاف کیلئے کہاں جائیں۔۔ اللہ ان ججز کو ہمت دے یہ عدل و انصاف کیلئے کھڑے ہوں
انہوں نے کہا کہ پراسیکیوشن کو کیس ختم کرنے کی جلدی ہے۔۔ اوپن ٹرائل کا کوئی تقاضا پورا نہیں کیا جارہا