دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں

0

سری نگر : پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج کنٹرول لائن کی دونوں جانب بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔

کشمیری میڈیا سروس کے مطابق، کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جس دن بھارت اپنی آزادی کا جشن مناتا ہے، کشمیریوں کے لیے وہ دن غلامی، جبری تسلط اور مظالم کی سیاہ یاد ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری قوم بھارتی حکمرانی کی قیدی نہیں بلکہ آزادی کی متلاشی ہے، اور اسی لیے یہ دن یومِ سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے تاکہ عالمی برادری کو اپنی جدوجہد سے آگاہ کیا جا سکے۔

کشمیری عوام نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا پیدائشی حق حاصل کرنے کا مطالبہ دہرایا اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پورا کرے۔حریت رہنماؤں کی اپیل کے فوری بعد بھارتی فورسز نے وادی میں روایتی جبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے، درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کیا اور انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئیں۔

اس کے باوجود، وادی کے مختلف علاقوں میں کشمیری نوجوانوں نے یومِ سیاہ کے بینرز، سیاہ جھنڈے اور پاکستانی پرچم آویزاں کر کے بھارتی حکام کے خلاف احتجاج کیا۔ کئی مقامات پر بھارت مخالف نعرے بازی اور آزادی کے حق میں وال چاکنگ بھی دیکھی گئی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.