نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ 26 جون سے جاری مون سون سے ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جان بحق افراد کی تعداد 500 پر پہنچ گئی ہے۔۔
حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 جون سے جاری مون سون میں کسی ایک روز میں جاں بحق افراد کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹوں میں 185 افراد جان کی بازی ہار گئے۔۔
مرنے والوں میں 155 مرد، 13 خواتین اور 17 بچے شامل ہیں۔۔ خیبرپختونخوا میں 171 افراد سیلاب سے موت کی نیند سو گئے۔ گلگت بلتستان میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد جان بحق ہوئے۔ آزاد کشمیر میں مرنے والولن کی تعداد 9 ہو گئی۔۔