پشاور : خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی سے متاثرہ عوام کی مدد کیلئے پاک فوج اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے ۔
سیلاب زدگان کا کہنا ہے کہ سیلاب میں جو لوگ متاثر ہو چکے ہیں، ان کی مدد میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا ہے۔یہاں امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں اور جوانوں نے ہمیں بہت اچھے انداز میں مدد فراہم کی ہے۔
متاثرہ افراد کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ہر جگہ پر ہماری مدد کے لیے تیار کھڑی ہے۔ہم پاک فوج کی بروقت آمد پر بہت خوش ہیں، پاک فوج زندہ باد۔سیلاب زدگان کی بحالی تک پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی ۔