خیبرپختونخوا ابھی موسمیاتی تبدیلی کے ایک بڑے بحران میں پھنسا ہے کہ مون سون کے ایک اور طاقتور سپیل نے مزید 8 افراد کی جان لے لی۔۔
صوبے کے کئی اضلاع مسلسل شدید بارش کی زد میں ہیں۔۔ ضلع صوابی میں بادل پھٹنے سے 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے۔ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
صوابی کے علاقے داروڑی میں بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں گھر ڈوب گئے، شہری جان بچانے کے لیے گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے، 70 سے زائد محصور افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جب کہ اموات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
دریں اثنا، ضلعی انتظامیہ نے رپورٹ کیا کہ بادل پھٹنے کے بعد اب تک 8 لاشیں برآمد کی گئی ہیں، جبکہ 3 افراد زخمی ہیں، مزید کہا کہ 22 سے 25 لوگ اب بھی ملبے کی زد میں ہیں۔
صوابی کی تحصیلوں رزڑ، لاہور اور ٹوپی میں طوفانی بارش کے بعد گھروں میں پانی داخل ہوگیا تھا، جس کے بعد لوگوں نے جانیں بچانے کے لیے چھتوں پر پناہ لی۔
صوابی میں شدید بارشوں سے طغیانی آگئی، سٹیفہ موڑ گدون میں سیلابی ریلے میں کئی لوگ پھنس کر رہ گئے، متاثرہ افراد نے جان بچانے کے لیے گھروں کی چھتوں پر پناہ لے لی ہے اور امداد کے منتظر ہیں۔۔