آزاد کشمیر کی حکومت نے مون سون کے نئے سپیل اور پہلے سے جاری شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث تعلیمی ادارے چار روز کیلئے بند کر دیئے ہیں۔۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 19 سے 23 اگست تک تمام اسکول بند رہیں گے۔ یہ اعلان محکمہ موسمیات کے آزاد کشمیر میں مزید دو روز تک موسلادھار بارش کی پیش گوئی کے بعد کیا گیا ہے۔۔