شمالی علاقہ جات میں شدید مون سون بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال نے معمولاتِ زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔
گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں حالیہ شدید بارشوں نے سڑکوں اور پلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق تورغرروڈ 120، بٹگرام روڈ 140، شانگلہ روڈ160 اور لوئر کوہستان روڈ 180پر گاڑیوں کا داخلہ بند ہے ۔۔ تتا پانی روڈ320 تا 360، گلگت روڈ 400 تا 420، ہنزہ روڈ 530 قراقرم ہائی وے ٹریفک کے لیے مکمل بند کر دی گئی ہے۔
بارش کے باعث جسر روڈ اور مینگورہ سوات روڈ کے متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خطرہ ہے۔۔ گانچھے میں سرمو پل، شیوک میں سالتورو پل اور جسر میں آستک پل شدید متاثر ہو چکے ہیں، جس کے باعث آمد و رفت معطل ہے۔
دوسری جانب دیان سے غذر، شندور، خلتی، دین، اشکومن، ہوپر سے نگر، گلمت سے گوجال اور گلگت سے جگلوٹ جانے والے راستے بھی مکمل طور پر بند ہیں۔۔
۔این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان متاثرہ علاقوں کا سفر نہ کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔۔