کراچی میں اربن فلڈنگ:کل تعلیمی ادارے ایک روز کیلئے بند رہیں گے

سندھ حکومت نے کراچی میں اربن فلڈنگ کے بعد ایک روز کیلئے نجی اور سرکاری اسکول بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہر کی صورتحال کے پیش نظر کل تمام نجی و سرکاری اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کی انتظامیہ، میئر کراچی اور مقامی حکومتوں کے نمائندے سڑکوں پر ہیں،نکاسی کا قدرتی نظام ہی بارش کے پانی کو نکالنے کا واحد طریقہ ہے، شہر کے تمام نالے چل رہے ہیں جبکہ شہر میں تمام مشینری فعال اور پانی نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نالوں کی صفائی کا عمل پہلے ہی مکمل ہوچکا تھا، چونکہ کم وقت میں زیادہ بارش ہوگئی ہے اس لیے پانی کی نکاسی میں وقت لگے گا، تاہم شہر کی مرکزی شاہراہیں چند گھنٹوں میں کلیئر ہوجائیں گی۔

انہوں نے شہریوں کو احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے مت نکلیں، شہریوں کو مشکل سے بچانے کے لیے بدھ کو اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے