پاکستان،چین اور افغان وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس کل کابل میں ہو گا

چین، افغانستان اور پاکستان کا سہ فریقی اجلاس 20 اگست کو کابل میں ہو گا۔۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای اور پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار شریک ہوں گے۔۔سہ فریقی اجلاس میں سیاسی، سلامتی اور اقتصادی تعاون پر بات ہوگی۔۔

تینوں ممالک چین، افغانستان، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے عزم کا اعادہ کریں گے۔۔اجلاس کا مقصد خطے میں ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے تعاون بڑھانا ہے۔۔سہ فریقی مکالمہ باہمی اعتماد سازی اور رابطہ کاری کو مضبوط بنائے گا۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے