پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک لاکھ 51 ہزار کا سنگ میل عبور کیا۔۔
دوپہر ایک بج کر سات منٹ پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 1490 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔ مارکیٹ ایک لاکھ51 ہزار 261 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی رہی۔۔
کاروباری سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 820 پوائنٹس کی تیزی رہی اور مارکیٹ ایک لاکھ 50 ہزار 591 پوائنٹس پر بند ہوئی۔۔
تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسیز اور مالیاتی اداروں کی طرف سے پاکستانی معیشت کی بہتر کارکردگی پر سرمایہ کار خاصے پراعتماد دکھائی دیتے ہیں جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔۔
مارکیٹ میں آج 66 کروڑ 78 لاکھ حصص کی تجارت ہوئی۔۔ کاروباری لین دین 40 ارب 73 کروڑ روپے میں طے پایا۔۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 63 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔۔ سرمایہ کاروں نے 101 ارب روپے منافع کمایا جس کے بعد مجموعی حصص کی مالیت 17 ہزار 872 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔