برطانوی شاہی خاندان کی سیلاب سے جانی نقصان پر تعزیت

پاکستان میں مون سون کی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے جانی نقصان پر برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم کا اظہارِ تعزیت

وزیراعظم پاکستان کے نام اہم پیغام شاہ چارلس نے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ پاکستان میں حالیہ مون سون کے سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پہ افسردہ ہیں۔۔

کنگ چارلس سوئم نے کہا کہ وہ امدادی کارروائیوں کے دوران ہیلی کاپٹر کے ہولناک حادثے پر بھی سخت غمزدہ ہیں۔۔

برطانوی شہنشاہ چارلس نے کہا کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کا پیمانہ واقعی دل دہلا دینے والا ہے۔۔ برطانیہ ان تمام لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے جنہوں نے اپنے پیاروں، گھروں اور معاش کو کھو دیا ہے۔۔ برطانیہ میں بہت سے ایسے خاندان آباد ہیں جن کا پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی رشتہ ہے،، ان تمام خاندانوں کے ساتھ بھی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔۔

برطانوی شہنشاہ چارلس سوئم نے متاثرہ افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل ترین وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔ ہنگامی خدمات دینے والے رضاکاروں اور مقامی کمیونٹیز کی ہمت اور عزم کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔۔ یہ خطرے میں پڑنے والوں کو بچانے اور ان لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں جن کی زندگیاں اس سیلاب سے شدید متاثر ہوئی ہیں۔۔ ان کی یہ بے لوث کوشش گھپ اندھیرے میں شمع کی مانند ہیں۔۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ کمیونٹیز بحالی اور تعمیر نو کے چیلنجوں کا مقابلہ کر رہی ہیں۔۔اپنی خصوصی دعاؤں کے ساتھ ساتھ ان کی بہادری اور کاوشوں کو سراہتے ہیں۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے