پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے اس ہفتے کئی ریکارڈز اپنے نام کئے۔۔ پانچ روزہ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس میں 3000 سے زائد پوائنٹس کی تیزی آئی جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 493 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔۔
رواں ہفتے 20 اگست بروز بدھ کو مارکیٹ نے ایک لاکھ 51 ہزار 263 پوائنٹس کی نئی تاریخی بلندی پر قدم رکھا تاہم منافع کیلئے فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا۔۔
ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا آغاز ایک لاکھ 49 ہزار 491 پوائنٹس سے ہوا۔۔ پانچ روز میں سرمایہ کاروں نے 3 ارب 95 کروڑ 22 لاکھ 14 ہزار 881 شیئرز کا لین دین کیا۔ کاروباری سودے 224 ارب 60 کروڑ 79 لاکھ 35 ہزار 271 روپے میں طے پائے۔۔
سرمایہ کاروں نے اس ہفتے 266 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 17 ہزار 469 ارب روپے سے بڑھ کر 17 ہزار 735 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔