کراچی: ماہ ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی صاحبزادہ ابوالخبیر کریں گے۔
رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس نماز عصر کے بعد محکمہ موسمیات کے میٹ آفس کراچی گلستان جوہر اسکیم 33 میں ہوگا۔
اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندگان شریک ہونگے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے جبکہ چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین ابوالخبیر کریں گے۔