نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اہم دورہ بنگلہ دیش۔۔
دونوں ملکوں کا تعلقات کو مضبوط بنانے اور عوامی رابطوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی رابطوں کو فروغ دینے کا فیصلہ۔۔ نائب وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سے ملاقات میں ’’پاک بنگلہ دیش نالج کوریڈور‘‘ کے قیام کا اعلان کیا۔
منصوبہ کے تحت اگلے 5 سال کے دوران 500 بنگلہ دیشی طلبہ کو پاکستان میں اعلی تعلیم کے لئے اسکالرشپس دی جائیں گی۔۔ ان اسکالرشپس کا ایک چوتھائی میڈیسن کی فیلڈ میں دیا جائے گا۔۔
اس کے علاوہ اس عرصہ میں بنگلہ دیش کے 100 سول سرونٹس (سرکاری ملازمین) کو پاکستان میں تربیت دی جائے گی
پاکستان نے بنگلہ دیش کے لئے تکنیکی امداد کی مد میں بنگلہ دیشی طلبہ کے لئے اسکالرشپس کی تعداد سے بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔