امریکی پروفیسر نے بھارتی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔۔۔ بھارت کو معرکہ حق میں شکست کے بعد عالمی سطح پر مسلسل ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔غیر ملکی دانشور بھی پاکستان کی کامیابیوں کے معترف۔۔
پاکستان دشمن بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کے پروگرام میں امریکہ کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی پروفیسر اور دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر کا کہنا تھا کہ:” بھارت پاکستان کو ہر ممکن کوشش کے باوجود خوفزدہ نہیں کرسکا”
انہوں نے کہا ڈیٹرنس کا اندازہ اس ملک کے رویے سے لگایا جاتا ہے جسے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہو۔۔ موجودہ حالات میں ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ پاکستان نے اپنی پوزیشن ترک کی ہو یا موقف سے پیچھے ہٹا ہو۔۔
پروفیسر کرسٹین فیئر نے کہا بھارت کے اندر میڈیا، خاص طور پر جنہیں میں ‘فسادی میڈیا’ کہتی ہوں، نے عوام کو غلط معلومات فراہم کی ہیں۔۔حقیقت یہ ہے کہ بھارت نے پاکستان کو کسی ناکامی سے دوچار کرسکا اور نہ ہی اسے خوفزدہ کرسکا ہے۔۔
بھارتی جارحیت پر پاکستان پیچھے نہیں ہٹا اور نہ ہی وہ بھاگا ہے۔۔ یہ تنازعہ بھارت کی توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے شدت اختیار کر گیا۔۔
بھارت خود بھی چاہتا تھا کہ تنازعے کو کم کرنے کے لیے کوئی محفوظ راستہ نکالا جائے۔۔
بدقسمتی سے بھارتی بے لگام میڈیا عوام میں ایسی توقعات پیدا کرتا ہے جو بعد میں عسکری جارحیت جنم لیتی ہے۔۔بھارت اور اس کا میڈیا جنگجویانہ رویہ رکھتے ہیں۔۔