پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتے کا مندی سے آغاز ہوا۔۔
کاروباری تیزی سے شروع ہوا اور ایک موقع پر انڈیکس میں 587 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔ مہینے کے آخری کاروباری ہفتے میں سرمایہ کاروں نے سیٹلمنٹ کے باعث فروخت کو ترجیح دی۔ چھوٹے ٹریڈرز نے منافع کے لئے فروخت کا دباؤ بڑھا دیا جس کے باعث کاروباری سیشن کے اختتام پر 678 پوائنٹس کی کمی آئی۔۔
ہنڈرڈ انڈیکس جو ایک لاکھ 50 ہزار 80 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، سیشن کے اختتام پر ایک لاکھ 48 ہزار 815 پر بند ہوا۔۔
مارکیٹ میں 69 کروڑ 33 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے اور کاروباری مالیت 26 ارب 34 کروڑ روپے رہی۔۔ مندی کے باعث مجموعی حصص کی مالیت میں 73 ارب روپے کمی آئی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن جو 17 ہزار 735 ارب روپے پر تھی 17 ہزار 662 ارب روپے پر آ گئی۔۔