سیلاب کے باعث سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن چوتھے روز بھی معطل

سیالکوٹ : پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آج چوتھے روز بھی فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بند ہے۔

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روزانہ اوسطاً دس سے گیارہ بین الاقومی پروازیں اڑان بھرتی ہیں تاہم گذشتہ چار روز سے پروازوں کی آمدورفت کا سلسلہ مکمل طور پر معطل ہے۔

ترجمان سیالکوٹ ایئرپورٹ محمد عمیر خان کے مطابق، ایئرپورٹ کی انتظامیہ چار دنوں سے مسلسل اپنی مدد آپ کے تحت سیلابی پانی کے اخراج میں مصروف عمل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فضائی آپریشن کی بندش میں مزید توسیع کا خدشہ ہے۔

محمد عمیر خان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے بھی تمام تر معاونت کی یقین دہانی کروائی ہے اور امید ہے کہ جلد سیلابی پانی مکمل طور پر نکال دیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے