اگست میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ کے نئے ریکارڈز بنائے۔۔ یہ مہینہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ریکارڈ توڑ مہینہ ثابت ہوا۔۔
اگست میں اسٹاک مارکیٹ نے ایک لاکھ 51 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کیا۔۔ ایک ماہ میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 9 ہزار 228 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔ اگست کے آغاز پر انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 390 پوائنٹس پر تھا۔۔۔ اگست کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 48 ہزار 618 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔
اگست میں سرمایہ کاروں نے 952 ارب روپے منافع کمایا۔۔ امریکی کرنسی میں منافع کا حجم 3 ارب 37 کروڑ ڈالر رہا۔۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 16,703ارب روپے سے 17,655ارب روپے پر پہنچ گئی
ایک ماہ میں 14 ارب 74کروڑ 36 لاکھ74 ہزار403 شیئرز کی تجارت ہوئی۔۔۔۔کاروباری سودے 844 ارب42 کروڑ 92 لاکھ 61 ہزار 852 روپے میں طے پائے۔۔