حکومت نے مقامی بینکوں کے قرضے وقت سے پہلے ادا کر دیئے۔۔ قرضوں کی واپسی کا حجم نو ارب بیس کروڑ ڈالر ہے ۔
حکومت پر بینکوں کے واجب الادا قرضوں میں سے دو ہزار چھ سو ارب روپے قبل از وقت ادا کر دیئے گئے۔۔
وزارت خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دو ماہ میں سٹیٹ بینک کو ایک ہزار چھ سو تیتیس ارب روپے واپس کئے۔۔
تیس جون کو بھی حکومت نے سٹیٹ بینک کے پانچ سو ارب روپے کے قرضے وقت سے پہلے ادا کئے تھے۔۔
انتیس اگست کو سٹیٹ بینک کو مزید ایک ہزار ایک سو تیتیس ارب روپے واپس کئے گئے۔۔
خرم شہزاد کے مطابق اسٹیٹ بینک کو قرضوں کی مجموعی قبل از وقت واپسی کا حجم سولہ سو تیتیس ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔۔
کمرشل بینکوں کو حکومت نے ایک ہزار ارب روپے کے قرض واپس کر دیئے۔۔ اس طرح قرض کی قبل از واپسی کی مالیت چھبیس سو ارب روپے رہی۔۔