پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ستمبر کا شاندار آغاز ہوا۔۔ نئے مہینے اور نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی مارکیٹ میں خریداروں کا رش لگا رہا۔۔
سرمایہ کاروں نے ایک ارب 18 کروڑ 30 لاکھ 76 ہزار 656 حصص کا لین دین کیا۔ ان شیئرز کی خرید و فروخت کی مالیت 48 ارب 85 کروڑ روپے رہی۔۔
سرمایہ کاروں نے 145 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 17 ہزار 800 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔۔ مجموعی حصص کی مالیت امریکی کرنسی میں 63 ارب 18 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی۔۔
100انڈیکس میں 1353 پوائنٹس کی تیزی کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 971 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔