چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے غزہ سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر فلسطینیوں حکمرانی کا اصول لاگو ہونا چاہیے، غزہ اور مغربی کنارے کے علاقے فلسطینیوں کے ہیں۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کا غزہ شہر پر قبضےکا منصوبہ مشرق وسطیٰ کونقصان پہنچا سکتا ہے، غزہ میں جاری جنگ نے بے مثال انسانی تباہی کو جنم دیا ، غزہ کی جنگ سے بہت بڑا انسانی مسئلہ پیدا ہوا ، غزہ کی صورتحال عالمی برداری کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہے۔