ایرا نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تمام تعاون معطل کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پابندیاں نہ ہٹانے پر ایرانی سپریم کونسل نے آئی اے ای اے سے تعاون ختم کرنے کا اعلان کیا،ایرانی قومی سلامتی کونسل نے بیان میں کہا کہ یورپی ممالک نے ایٹمی تعاون کا راستہ خود بند کیا۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کی جانب سے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے اقدامات پر شدید مذمت کی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کی قرارداد منظور نہیں ہو سکی تھی ، سلامتی کونسل کے 9 رکن ممالک نے ایران پر پابندیاں ہٹانے کی قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔
قرارداد کی مخالفت کرنے والوں میں امریکا، برطانیہ، فرانس ،ڈنمارک، یونان، پاناما، سیرالیون، صومالیہ اور سلواکیہ شامل ہیں جبکہ قرارداد کے حق میں 4 ممالک پاکستان ،الجیریا،چین اور روس نےووٹ دیئے، دورکن ملکوں گھانا اور جمہوریہ کوریا ووٹنگ کے دوران غیرحاضر رہے۔