بگرام ایئربیس کیلئے صدر ٹرمپ کی افغانستان کو دھمکی

بگرام ایئربیس کیلئے صدر ٹرمپ کی افغانستان کو دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کو  دھمکی دیتے ہوئے بگرام ائیربیس واپس کرنے کا مطالبہ کردیا۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں افغانستان کو دھمکی دی ہے،مطالبہ کیا ہےکہ افغانستان بگرام ایئر بیس امریکا کو واپس کرے،اگرمیری بات نہ مانی تو اس کےساتھ بہت برا ہوگا،واپس نہیں کریں گے تو دیکھنا میں کیا کرسکتا ہوں۔

بگرام ایئر بیس سےمتعلق صدر ٹرمپ کے بیان پر افغانستان نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہم افغان سرزمین پر امریکی افواج کی واپسی کو مسترد کرتے ہیں۔

یادرہےکہ دورہ برطانیہ کے دوران امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کیئرسٹارمر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہاتھا کہ افغانستان سے بگرام ایئر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

افغان وزارت خارجہ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی ناقابل عمل ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے