یمنی حوثیوں کی جانب سے اسرائیل کے سیاحتی علاقے ایلات پر ڈرون اور میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ڈرون اور میزائل حملے سے صیہونی علاقوں میں افراتفری پھیل گئی۔ سائرن بج اٹھے ۔ جگہ جگہ آگ بھڑک اٹھی۔
آئرن ڈوم پھر ناکام ہوگیا۔ حملے میں 22 اسرائیلی زخمی ہوگئے۔ جنہیں ایمبولینسز اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسرائیلی وزیردفاع نے حملوں پر ردعمل میں کہا ہے یمنی حوثی ایران، لبنان اور غزہ سے سبق نہیں سیکھ رہے۔ اسرائیل اب انہیں سخت طریقے سے سبق سکھائے گا۔ جو لوگ اسرائیل کو نقصان پہنچائیں گے وہ سات گنا زیادہ نقصان اٹھائیں گے۔