انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف تسلیم کرلیا،سیاست میں ملوث ہونے اورکھیل کو آلودہ کرنے کا الزام پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کیخلاف انضباطی کاروائی کا عندیہ دے دیا
بھارتی کپتان سوریاکمار کو متنازعہ بیان بازی مہنگی پڑگئی،سوریا کمار کے آئی سی سی کی طرف سے کارروائی کا امکان ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نےپاکستان کی شکایت کا نوٹس لے لیا،آئی سی سی نےمعاملے کی ذمہ داری میچ ریفری رچی رچرڈسن کو سونپی ہے،رچی رچرڈسن نے بھارتی ٹیم منیجمنٹ کو ای میل بھیج دی۔
میچ ریفری نے ای میل میں سوریاکمارکے بیانات کو کھیل کی ساکھ کے خلاف قراردیا،اس کے علاوہ بھارت نے صآحبزادہ فرحان اورحارث رؤف کے خلاف شکایت درج کرادی ہے۔