پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی میں صفر اعشاریہ 0.16 کی معمولی کمی دیکھی گئی جبکہ سالانہ شرح 3.95 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مرغی اور آلو پیاز سمیت 11 اشیا سستی جبکہ ٹماٹر اور گندم کے آٹے سمیت 17 چیزوں کی قمیت میں اضافہ ہوا۔
گزشتہ ہفتے ٹماٹرکی قیمت 16 روپے فی کلوگرام بڑھ کر 190 روپے ہو گئی۔ انڈے دو روپے 75 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، اوسط قیمت ت316 روپے تک جا پہنچی۔ 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا ساڑھے 15 روپے اضافے کے ساتھ دو ہزار 31 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔
چینی کی قیمت معمولی اضافے کے ساتھ اوسطاً 184 روپے فی کلو رہی۔ دوسری طرف زندہ برائلر چکن کی قیمت میں 50 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی۔ اوسط قیمت 399 روپے سے کم ہو کر 349 روپے پر آ گئی۔ آلو، پیاز، لہسن، دال مونگ، چنےاور ایل پی جی بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہے۔