نیویارک :اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے دوران کئی ممالک کے وفود اٹھ کر چلے گئے۔
آج اجلاس کی کارروائی شروع ہوتے ہی سب سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو خطاب کے لیے دعوت دی گئی، اسرائیلی وزیر اعظم کے اسٹیج پر آتے ہی متعدد ممالک کے وفود ہال سے باہر چلے گئے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ نیتن یاہو کے آج جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے موقع پر عرب اور مسلم ممالک نے اسرائیلی وزیر اعظم کی تقریر کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے دوران مسلم ممالک کے مندوب اسمبلی ہال سے اٹھ کر چلے جائیں گے۔