انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی شکایت پر حارث رؤف پر بھی جرمانہ عائد کردیا۔
بھارت کی جانب سے آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات کا جواب دینے کے لیے قومی کرکٹر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان میچ ریفری کے روبرو پیش ہوئے تھے۔
ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ففٹی اسکور کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلے کو بناوٹی گن بنا کر فائر کرنے کا اشارہ کیا تھا۔
فاسٹ بولر حارث رؤف نے میچ کے دوران وکٹ لینے کے بعد اور باؤنڈر لائن کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ کا جواب دیتے ہوئے طیارہ تباہ ہونے کا اشارہ کیا تھا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق میچ ریفری نے حارث رؤف کو قصور وار قرار دیتے ہوئے میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا۔
ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ میچ ریفری نے صاحبزادہ فرحان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں اور انہیں وارننگ دی ہے۔