چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے حارث رؤف کا جرمانہ خود بھرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی اپنی جیپ سے رقم ادا کردیں گے۔ قومی پیسر نے بھارت کیخلاف میچ میں چھ صفر اور جہاز گرنے کا اشارہ کیا تھا۔ بھارتی بورڈ کی شکایت پر آئی سی سی نے حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔
رکٹ ویب سائٹ کے مطابق قومی کرکٹر حارث رؤف پر میچ فیس کا جرمانہ عائد کردیا گیا جبکہ اشارے کرنے پر وارننگ بھی دی گئی۔
صاحبزادہ فرحان پر جرمانہ عائد نہیں کیا گیا تاہم بیٹ بندوق کی طرح لہرانے پر صرف وارننگ ملی ہے آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں کو لیول ون جرم کا مرتکب قرار دیا۔