اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر بڑی تعداد میں لوگوں نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ہاتھوں میں غزہ کے بچوں کی تصاویر اٹھائے مظاہرین نے غزہ کی حمایت اور غاصب صیہونیوں کے خلاف شدید نعرے لگائے اور نیتن یاہو کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ‘غزہ کو آزاد کرو’ اور ‘غزہ کے عوام کو زندہ رہنے دو’ جیسے نعرے درج تھے۔
مظاہرین حکومت سے اسرائیل پر پابندیاں بھی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے رہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سمیت کئی ملکوں کے وفود نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔
نیتن یاہو خطاب کے لیے ڈائس پر آئے تو اجلاس میں شریک مسلم ممالک سمیت دنیا کے بیشتر سربراہانِ مملکت تقریر کا بائیکاٹ کرکے اسمبلی ہال سے باہر چلے گئے۔
جنرل اسمبلی کے منتظم آرڈر آرڈر پکارتے رہ گئے لیکن دیکھتےہی دیکھتے ہال تقریباً خالی ہوگیا جس کے بعد نیتن یاہو چند لوگوں کے سامنے تقریر کرتے رہے۔