کرک میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن،سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 17 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن فتنہ الخوارج کےملا نزیرگروپ کےخوارجین کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پرکیا گیا،جس میں پاک آرمی،اسپیشل سروسزگروپ اورسی ٹی ڈی نےحصہ لیا۔
سیکیورٹی فورسز نےخوارجین پرمشتمل گروہ کوگھیرے میں لےلیا،آپریشن کےدوران 17خوارج ہلاک کیےگئے 7 سے 10 خوارجین کےشدید زخمی ہونےکی بھی اطلاعات ہیں،فائرنگ کے تبادلے میں تین جوان زخمی بھی ہوئے، سکیورٹی فورسزکا کہنا ہےکہ علاقے کا امن کسی کو خراب کرنےکی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔
وزیراعظم نےضلع کرک میں 17 خوارج کوہلاک کرنےپرسیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کیا، آپریشن میں زخمی اہلکاروں کی جلدصحتیابی کی دعا کی اورکہا کہ بروقت کارروائی سے خوارج کے عزائم خاک میں مل گئے،حکومت اورفورسز دہشتگردی کےمکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں،دہشت گردی کی لعنت کو جلد جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےدرشک میں فتنہ الخوارج کےخلاف کامیاب آپریشن پرسکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا،کہاسیکیورٹی فورسزنےکامیاب آپریشن کرکےخوارج دہشتگردوں کےمذموم عزائم کو ناکام بنایا۔