نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) فیصل آباد نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اورنازیبا زبان کے استعمال پر مبنی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر تین افراد کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق سرگودھا کے رہائشی نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف نازیبا اور غیر اخلاقی زبان استعمال کی گئی تھی۔
ترجمان نے بتایاکہ این سی سی آئی اے نے تینوں ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کیا اور جنرل بس اسٹینڈ پر ان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مار کر انہیں گرفتار کر لیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل فونز بھی ضبط کرلیے گئے۔