بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں ٹریفک حادثات 11 افراد جاں بحق 28 زخمی ہو گئے۔
بلوچستان کےضلع پنجگور میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا،جہاں کراچی سے آنے پنجگورآنےوالی کوچ ایرانی تیل اور ڈیزل سے لدی گاڑی سےٹکراگئی جس کے نتیجےمیں کوچ میں آگ لگ گئی حادثے میں 8 افراد جاں بحق ، 3 زخمی ہو گئے جاں بحق افراد میں 6 کا تعلق خضدار سے تھا۔
دوسرا حادثہ پشین کی تحصیل خانوزئی میں پیش آیا جہاں کوئٹہ سےپنجاب جانے والی کوچ گاڑی سےٹکرا گئی حادثےمیں 3 افرادجاں بحق 25 زخمی ہو گئے،لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کیاگیاجہاں میتیں شناخت کےبعد ورثاء کےحوالےکردی گئین جبکہ زخمیوں کی طبی امداد دی جا رہی ہے۔