پاکستانی خاتون کے افغان شوہر کی شہریت کیس میں پشاور ہاہیکورٹ نے درخواست گزاروں کو نادرا سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
پشاورہائیکورٹ کےجسٹس وقاراحمد نےپانچ صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا،وکیل درخواست گزاروں کےمطابق خواتین کےشوہرافغان شہری ہے،درخواستگزاروں کےشوہروں نےپاکستان اوریجن کارڈ شہریت کےلئےنادرا میں اپلائی کیا ہے،جس پرنادرا نےابھی تک درخواستگزاروں کےشوہر کو کارڈ جاری نہیں کیا۔
عدالت نےفیصلے میں تحریرکیاکہ گزشتہ کیس میں نادرا لیگل ڈائریکٹر نےعدالت میں کہا تھا کہ میاں بیوی میں ایک بھی پاکستانی ہوں تو بچوں کے رجسٹریشن سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
عدالت نےدرخواست گزاروں کو نادرا سےرجوع کرنےکی ہدایت کر دی،نادرادرخواستگزاروں کےکیس کو قانون کےمطابق دیکھیں،جب تک فیصلہ نہیں ہوتا،درخواست گزارکو ڈی پورٹ نہ کیا جائے،اس کیس کو بھی 1 دسمبر 2023 کیس کے فیصلے کی روشنی میں نمٹایا جاتا ہے۔