پاکستان جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی اور مہنگائی کے اعتبار سے کہاں کھڑا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ میں اہم انکشاف کر دیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی کے لحاظ سے افغانستان کے سوا سب سے پیچھے رہ گیا۔ مہنگائی میں بھی پاکستان خطے میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے جنوبی ایشیائی معیشتوں پر رپورٹ جاری کر دی۔ پاکستان کی معاشی ترقی رواں مالی سال صرف 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، جو خطے میں افغانستان کے بعد سب سے کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت 6.5 فیصد اور بھوٹان 6 فیصد کی شرح سے ترقی کریں گے۔ سری لنکا کی گروتھ 3.3، نیپال اور پاکستان کی تین جبکہ افغانستان کی 1.7 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔
مہنگائی کے لحاظ سے پاکستان خطے میں دوسرے نمبر پر ہے۔ رواں سال پاکستان میں مہنگائی 6 فیصد جبکہ بنگلہ دیش میں 8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سری لنکا اور نیپال میں 4.5، بھارت میں 4.2 اور افغانستان میں ایک فیصد مہنگائی رہنے کا امکان ہے۔