دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیا کپ کے دوران بھارتی رویے کی مذمت کی گئی۔
دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں اراکین نے محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کے بھارتی رویہ کو غلط قرار دیا۔ ٹاس اور میچ کے بعد ہاتھ نہ ملانے والے واقعے کی بھی مذمت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ایشیاکپ کامیاب رہا،ریکارڈ ویورشپ ہوئی، اگلا ایشیا کپ 2027 میں بنگلادیش میں ہوگا۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیوشکلا نے محسن نقوی سےٹرافی مانگ لی، جس پر محسن نقوی نے کہا کہ یہ آئٹم اے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے پر موجود نہیں، بھارتی ٹیم کوٹرافی چاہیے تو کپتان اے سی سی کےدفتر آکرمجھ سے وصول کرلے۔