امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 7 طیارے گرائے۔ دو ایٹمی قوتوں کے درمیان جنگ بندی سب سے بڑا واقعہ تھا۔ کہا غزہ میں جنگ بندی کروانے کی کوشش کی ہے، پیس پلان کام کرگیا تو دنیا کی سب سے خطرناک جنگ رک جائے گی۔
امریکی فوج کے جنرلز اورایڈمرلز سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا ذکر کیا، کہا پاکستان اور بھارت دو بڑی ایٹمی قوت ہیں، دو ایٹمی قوتوں کے درمیان جنگ بندی سب سے بڑا واقعہ تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ میں 7 طیارے مار گرائے گئے، وزیر اعظم پاکستان یہاں آئے تھے، پاکستان کے فیلڈ مارشل بھی آئے تھے وہ بھی اہم شخصیت ہیں، انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے جنگ روک کر ہزاروں زندگیاں بچائیں، انہوں نے جس طرح اس کا ذکر مجھے بہت پسند آیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہمیں کبھی ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرنا پڑے، ایٹمی ہتھیاروں کو ذکر کرنے والا انتہائی بے وقوف انسان ہوگا، روس کی جانب سے ہمیں خطرہ تھا جس پر میں نے آبدوز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا، آبدوزوں کے معاملے میں ہم روس اور چین سے 25 سال آگے ہیں۔