کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ تیزی برقرار ہے۔
آج کاروبا کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 800 سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی جارہی ہے، جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس نے 868 پوائنٹس بڑھ کر 166509 پوائنٹس کی بلند سطح کو چھوا۔
مارکیٹ کو 166500 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پرمزاحمت کا سامنا ہے،آئل اینڈ گیس کے شیئرز میں فروخت کا دباو،فرٹیلائزر اور بینکس کے شیئرز میں خریداری دیکھی گئی۔