وفاقی حکومت نےپنشن اخراجات کے بوجھ میں کمی کے مشن سےمتعلق نئی کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم نافذ کر دی،نئے نظام کے تحت مجموعی طور پر 22 فیصد پنشن فنڈ میں جمع ہوگا۔
نئی کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم کے نفاذکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا،وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق نئےنظام کےتحت مجموعی طورپر 22 فیصد پنشن فنڈمیں جمع ہوگا،وفاقی ملازمین پنشن کےلیےاپنی تنخواہ کا 10 فیصد جمع کرائیں گے،حکومت کی جانب سے 12فیصد کنٹری بیوشن دی جائے گی۔