جاپان کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعظم کا نام سامنے آگیا۔
جاپان کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعظم بننےکی راہ ہموار ہوگئی،رکن پارلیمنٹ سانائے تاکائچی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ منتخب ہوگئیں،انہیں ایک سو چھپن کے مقابلے میں ایک سو پچاسی ووٹ ملے۔
سانائے تاکائچی اس سے پہلے اکنامک سیکیورٹی منسٹر رہ چکی ہیں،وہ دائیں بازوں کی جانب جھکاؤ رکھتی ہیں،جاپان کے اگلے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے پندرہ اکتوبر کو پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوگی،جاپان کے موجودہ وزیراعظم نے قبل از وقت عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔