ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے،کولمبو میں بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
قومی ٹیم بنگلادیش سے شکست بھلاکر کم بیک کیلئے پُرعزم ہے،کھلاڑیوں نے خراب موسم کے باعث انڈور ٹریننگ کی،کپتان فاطمہ ثنا کی پریس کانفرنس سےپہلےآئی سی سی نے ہینڈ شیک سے متعلق سوالات سے منع کردیا۔
فاطمہ ثنا نے کہا پاک بھارت میچ پریشرگیم ہوتا ہے،اچھا کھیل کر کسی بھی ٹیم کوہراسکتے ہیں،باہرکیا ہورہا ہے اس پرتوجہ نہیں،سارا فوکس کرکٹ پر ہے۔۔
پاکستان اوربھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان سولہ میچ ہوئے،جن میں سے تیرہ بھارت جبکہ تین پاکستان نے جیتے۔