وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ ملائشیا کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔
وزیراعظم شہبازشریف دورہ ملائشیاء کیلئےکوالالمپور کےلئےروانہ ہوگئے،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار،وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑ اورمعاون خصوصی طارق فاطمی بھی ساتھ ہیں،شہبازشریف میزبان ہم منصب انور ابراہیم کی دعوت پرملائشیا کا دورہ کر رہے ہیں۔
دو روزہ دورے کےدوران دونوں وزرائےاعظم کی ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پرمذاکرات ہوں گے، مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں پردستخط بھی کیے جائیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ایکس پرپیغام میں کہا کہ ملائیشین وزیراعظم کےساتھ تجارتی واقتصادی امور کےساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پربات ہوگی،اہم عالمی اورعلاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا،وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات فروغ پاتے رہیں گے۔