بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم مسلح افراد کا جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ، قاضی اغوا، عمارت کو آگ لگا دی گئی۔
پولیس کےمطابق خااران میں نامعلوم مسلح افراد نےجوڈیشل کمپلیکس پرحملہ کر کےعمارت کو آگ لگا دی، پولیس کے مطابق مسلح افراد نے کارروائی کےدوران ڈیوٹی پرموجود قاضی جان محمد کو اغوا کر لیا اورفرار ہو گئے۔
جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اورپولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ بجھا دی ، آتشزدگی کے باعث کمپلیکس میں موجود عدالتی ریکارڈ خاکستر ہو گیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ قاضی جان محمد کی تلاش کے لیےتمام راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے اورعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ حملے کی نوعیت اور محرکات جاننے کے لیے اعلیٰ حکام نے رپورٹ طلب کر لی ہے۔