فرانس میں جاری سیاسی بحران ختم نہ ہوسکا۔ نئے وزیراعظم سیبسٹین لیکورنو نے کابینہ کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
فرانسیسی صدر میکرون نے گزشتہ ماہ سیبسٹین لیکورنو کو وزیراعظم نامزد کیا تھا۔ گزشتہ روز نئی کابینہ کے ناموں کا اعلان کیا گیا جس میں زیادہ تر پرانے نام تھے۔ نئی کابینہ پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ جس کے بعد وزیراعظم نے تقرری کے چھبیس دن بعد استعفیٰ دے دیا۔